ٹرمپ نے تیل اور معدنیات پر توجہ مرکوز کی، مگر توانائی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

ٹرمپ نے تیل اور معدنیات پر توجہ مرکوز کی، مگر توانائی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ قدرتی وسائل کی زیادہ سے زیادہ کھدائی اور کان کنی کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے اور امریکیوں کے توانائی کے اخراجات کم کیے جائیں گے،ان کی انتظامیہ نے اس وعدے پر عمل کرتے ہوئے وفاقی زمینوں پر تیل و گیس کمپنیوں کے لیے لیز حاصل کرنا اور ڈرلنگ کے اجازت نامے لینا آسان بنا دیا ہے، لیکن عملی نتائج بڑی حد تک توقعات کے برعکس سامنے آئے ہیں
امریکا میں تیل اور گیس کی پیداوار نئی بلند ترین سطحوں تک پہنچ گئی ہے، اگرچہ یہ اضافہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت سے پہلے ہی شروع ہونے والی پیداوار میں تیزی کا تسلسل بھی ہے۔ اس کے باوجود توانائی کے شعبے میں روزگار کم ہوا ہے جبکہ بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
تجزیے کے مطابق توانائی کی قیمتیں کم نہ ہونے کی ایک وجہ خود انتظامیہ کی بعض دوسری پالیسیاں بھی ہیں، جنہوں نے توانائی کے اخراجات کم کرنے کی کوششوں کو کسی حد تک کمزور کیا،یوں زیادہ ڈرلنگ اور کان کنی کے ذریعے سستی توانائی اور زیادہ روزگار فراہم کرنے کا ٹرمپ کا وعدہ اب تک پوری طرح پورا نہیں ہو سکا

قومی خبریں سے مزید