بھارت سے معمولی بجلی مہنگی ہونے پر بنگلہ دیش کا احتجاج، چین سے 127 فیصد مہنگی بجلی خریدنے کا فیصلہ کیوں؟

بھارت سے معمولی بجلی مہنگی ہونے پر بنگلہ دیش کا احتجاج، چین سے 127 فیصد مہنگی بجلی خریدنے کا فیصلہ کیوں؟

بنگلہ دیش نے بھارت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں صرف 0.01 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز پر اعتراض کیا، لیکن اسی دوران دارالحکومت ڈھاکا میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے والی ایک چینی کمپنی سے بجلی خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس کی اوسط قیمت بھارتی سپلائرز سے حاصل ہونے والی بجلی کے مقابلے میں 127 فیصد زیادہ ہوگی
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کو چین سے حاصل ہونے والی یہ بجلی ڈھاکا میں کچرے سے پیدا کی جائے گی،اس منصوبے کی قیمت بھارت سے درآمد کی جانے والی بجلی کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش نے اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
یہ معاملہ اس لیے بھی اہم بن گیا ہے کہ چینی بجلی کے معاہدے کی خبر بھارت کی جانب سے بجلی کی ترسیل کے نرخ میں معمولی اضافے کی تجویز پر ڈھاکا کے اعتراض کے چند ہی روز بعد سامنے آئی ہے
یوں ایک طرف بنگلہ دیش نے بھارت سے آنے والی بجلی کے نرخ میں صرف ایک پیسے کے اضافے پر احتجاج کیا، جبکہ دوسری طرف چین سے حاصل ہونے والی بجلی کے لیے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے
اس فیصلے نے بنگلہ دیش کی توانائی پالیسی اور بھارت اور چین کے ساتھ اس کے بدلتے ہوئے تعلقات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں،تاہم چینی منصوبے کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ صرف بجلی کی فراہمی نہیں بلکہ ڈھاکا کے بڑھتے ہوئے کچرے کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی مدد دے سکتا ہے

قومی خبریں سے مزید