شنگھائی تعاون تنظیم کی تصویر پر تنازعہ،پاکستان کے سرکاری اکاؤنٹ پر مودی نظر نہ آئے، بعد میں مکمل تصویر بھی جاری

شنگھائی تعاون تنظیم کی تصویر پر تنازعہ،پاکستان کے سرکاری اکاؤنٹ پر مودی نظر نہ آئے، بعد میں مکمل تصویر بھی جاری

شنگھائی تعاون تنظیم کے بشکیک اجلاس کے دوران رہنماؤں کی اجتماعی تصویر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم آفس کی جانب سے جاری کی گئی اجتماعی تصویر میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سمیت چند دیگر رہنما فریم میں نظر نہیں آ رہے تھے،رپورٹ کے مطابق تصویر کو اس انداز میں کراپ کیا گیا تھا کہ پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف گروپ کے درمیان نمایاں دکھائی دیں
تاہم بعد میں شہباز شریف نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے مکمل گروپ تصویر بھی شیئر کر دی، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام 10 رکن ممالک کے رہنما موجود ہیں،مودی کی جانب سے بھی مکمل گروپ تصویر شیئر کی گئی
انڈیا ٹوڈے نے اپنی خبر میں پاکستان کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی کراپ شدہ تصویر اور مکمل تصویر کے درمیان فرق کو نمایاں کیا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم کے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی ایک ویڈیو میں بھی مودی کو فریم سے باہر رکھا گیا
یہ واقعہ بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں 10 رکن ممالک کے سربراہان نے اجتماعی تصویر بنوائی،تصویر میں پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف بھی موجود تھے اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی بھی اسی گروپ کا حصہ تھے

قومی خبریں سے مزید