نیپال نے چین سے خطرے کی پیشگی اطلاع مانگی، چند ہفتے بعد تباہ کن سیلاب نے 900 سے زائد جانیں لے لیں

نیپال نے چین سے خطرے کی پیشگی اطلاع مانگی، چند ہفتے بعد تباہ کن سیلاب نے 900 سے زائد جانیں لے لیں

نیپال نے تباہی سے تقریباً 3 ماہ پہلے چین سے سرحدی علاقے میں گلیشیئرز کی حرکت، پانی کی سطح اور شدید موسمی واقعات سے متعلق مزید بروقت معلومات اور پیشگی انتباہات مانگے تھے، لیکن 26 اگست کو گلیشیئر اور چٹان کے انہدام سے آنے والے اچانک سیلاب نے نیپال اور تبت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،چین کا کہنا ہے کہ اس نے دستیاب معلومات بروقت شیئر کی تھیں، تاہم نیپال اب مستقبل کے لیے زیادہ مسلسل اور فوری انتباہی نظام چاہتا ہے
تازہ اعداد و شمار کے مطابق نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 903 ہوگئی ہے جبکہ 4,247 افراد لاپتا ہیں،تبت میں مزید 16 ہلاکتیں اور 546 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے،تقریباً 90 ہائیڈرو پاور ورکرز اب بھی مختلف سرنگوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں
تباہی کے بعد نیپال نے چین کے ساتھ معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باضابطہ انتظام کی ضرورت پر زور دیا ہے، کیونکہ ماہرین کے مطابق ہمالیہ میں گلیشیئر پگھلنے اور موسمی شدت میں اضافے کے باعث ایسے اچانک سیلابوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے

قومی خبریں سے مزید