لارڈز میں بھی پاکستان کی شکست، شائقین کا غصہ میمز میں تبدیل

لارڈز میں بھی پاکستان کی شکست، شائقین کا غصہ میمز میں تبدیل

لندن: لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعود شکیل 97 رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن دوسرے سرے سے انہیں خاطر خواہ تعاون نہ مل سکا۔ بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا سکے، جس پر پاکستانی شائقین کی مایوسی سوشل میڈیا پر شدید غصے میں بدل گئی۔
شکست کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ میمز کی بھرمار ہوگئی۔ بابر اعظم کے پویلین سے کریز تک لمبے سفر کو نشانہ بناتے ہوئے شائقین نے اسے ’’واک آف شیم‘‘ قرار دیا، جبکہ ایک مقبول طنزیہ جملہ تھا کہ ’’چائے ٹھنڈی ہونے سے پہلے واپس آگئے‘‘

قومی خبریں سے مزید