پچاس سال بعدسینٹ کیتھرینز کی سیاست میں جو کشنر کا نام نہیں ہوگا

پچاس سال بعدسینٹ کیتھرینز کی سیاست میں جو کشنر کا نام نہیں ہوگا

سینٹ کیتھرینز: میونسپل انتخابات کے لیے جمعے کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد سینٹ کیتھرینز کے ایک معروف سیاسی رہنما کا نام پہلی مرتبہ انتخابی فہرست میں نظر نہیں آئے گا۔
سینٹ اینڈریو وارڈ سے دسمبر 1976ء سے ہونے والے ہر بلدیاتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جو کشنر نے صحت کے مسائل کے باعث سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
جو کشنر گزشتہ تقریباً نصف صدی سے سینٹ اینڈریو وارڈ کی نمائندگی کرتے چلے آ رہے تھے اور اس دوران انہوں نے ہر انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔
انہیں کینیڈا میں مسلسل ایک ہی نشست پر سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے میونسپل کونسلر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
کشنر کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ سینٹ کیتھرینز کی بلدیاتی سیاست کا ایک طویل اور منفرد باب بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید