ورمونٹ کے گورنر کا انتخاب لڑنے والے نوعمر سے ملیے، جو اثر ڈالنے کے لیے تیار ہے
ورمونٹ: ڈین رائے صرف 15 سال کے ہیں، وہ ووٹ ڈالنے کے بھی اہل نہیں، لیکن نومبر میں ہونے والے ورمونٹ کے گورنر کے انتخاب میں تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر بیلٹ پر موجود ہوں گے
نیو یارک ٹائمز کے مطابق رائے کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ اس خیال سے جڑا ہے کہ ان کی نسل کے اہم مسائل کو سیاسی نظام میں وہ توجہ نہیں مل رہی جس کے وہ مستحق ہیں،ان کے نزدیک زندگی گزارنے کی بڑھتی ہوئی لاگت اور موسمیاتی تبدیلی ایسے مسائل ہیں جن کے اثرات نوجوان نسل براہ راست محسوس کر رہی ہے
رائے کی عمر انہیں اس انتخاب میں غیر معمولی امیدوار بناتی ہے،وہ ابھی اتنے بڑے نہیں کہ خود ووٹ ڈال سکیں، لیکن اس کے باوجود وہ ریاست کی اعلیٰ ترین سیاسی نشست کے لیے اپنا نام پیش کر رہے ہیں
ان کی مہم نوجوانوں کی آواز کو سیاسی بحث کے مرکز میں لانے کی کوشش ہے،رائے کا مؤقف ہے کہ ان کی نسل کو ایسے فیصلوں کے نتائج بھگتنا ہوں گے جو آج کے بالغ ووٹر اور سیاست دان کر رہے ہیں، اس لیے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں زیادہ مؤثر آواز ملنی چاہیے
رائے کی انتخابی مہم ورمونٹ کی سیاست میں ایک غیر معمولی منظر پیش کر رہی ہے، جہاں ایک 15 سالہ امیدوار بالغ سیاست دانوں کے مقابلے میں گورنر کے عہدے کے لیے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے،نومبر کا انتخاب یہ طے کرے گا کہ ان کی مہم محض ایک علامتی سیاسی قدم ثابت ہوتی ہے یا وہ نوجوان نسل کے مسائل کو ریاستی سیاست میں نمایاں کرنے میں واقعی اثر ڈال پاتے ہیں،ورمونٹ کے 14 سالہ ڈین رائے اس سال گورنر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور نومبر کے عام انتخابات کے بیلٹ پر آنے والے 18 سال سے کم عمر پہلے امیدوار ہوں گے،امریکا میں عام طور پر ووٹ ڈالنے کی عمر 18 سال ہے، اور ورمونٹ کے قانون کے تحت بھی 18 سال سے کم عمر شخص نابالغ شمار ہوتا ہے،لیکن ورمونٹ کے آئین میں گورنر کے امیدوار کے لیے کوئی کم از کم عمر مقرر نہیں، صرف انتخاب سے پہلے مسلسل 4 سال ریاست میں رہائش کی شرط ہے، اسی قانونی خلا کے تحت رائے انتخاب لڑ رہے ہیں
اس سے پہلے ایتھن سون بورن نامی ایک اور ورمونٹ کے آٹھویں جماعت کے طالب علم نے 2018 میں 13 سال کی عمر میں گورنر کی ڈیموکریٹک پرائمری لڑنے کی کوشش کی تھی، مگر وہ چار امیدواروں میں آخری نمبر پر رہے،تاہم ڈین رائے کا معاملہ اس لیے تاریخی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر پہلے امیدوار ہیں جو امریکی ریاست کے گورنر کے عام انتخاب کے بیلٹ تک پہنچے ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر وہ منتخب بھی ہوجائیں تو یہ امریکی تاریخ میں سب سے کم عمر گورنر ہوں گے، تاہم ان کی اہلیت پر قانونی بحث اب بھی موجود ہے کیونکہ ریاستی آئین میں ووٹر ہونے کے لیے 18 سال کی عمر کی شرط بھی موجود ہے





