نیٹ احتجاج: سپریم کورٹ کا اعلیٰ اختیاراتی کمیشن قائم، پولیس تشدد اور خواتین سے مبینہ بدسلوکی کی تحقیقات ہوں گی

نیٹ احتجاج: سپریم کورٹ کا اعلیٰ اختیاراتی کمیشن قائم، پولیس تشدد اور خواتین سے مبینہ بدسلوکی کی تحقیقات ہوں گی

نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ دہلی میں نیٹ امتحانات کے خلاف ہونے والے طلبہ احتجاج کے دوران پولیس کی مبینہ زیادتیوں، تشدد اور خواتین مظاہرین کو ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق سپریم کورٹ جج جسٹس آر سُبھاش ریڈی کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
کمیٹی احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے مبینہ تشدد، کسی مخصوص گروہ یا افراد کو نشانہ بنانے، خواتین مظاہرین سے مبینہ ہراسانی اور دست درازی کے الزامات کا بھی جائزہ لے گی،اس کے علاوہ یہ بھی طے کیا جائے گا کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال قانون کے مطابق اور ضرورت و تناسب کے اصول کے تحت کیا یا نہیں
سپریم کورٹ کی اس کارروائی کو طلبہ احتجاج کے دوران ریاستی طاقت کے استعمال اور مظاہرین کے حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،کمیٹی کی تحقیقات سے یہ واضح ہونے کی توقع ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین دونوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کہاں ہوئی اور کیا پولیس کارروائی مقررہ قانونی حدود کے اندر رہی

قومی خبریں سے مزید