Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

اینتھروپک کے اے آئی واٹرمارک پر کلاؤڈ صارفین کا احتجاج، بعض نے سبسکرپشن منسوخ کر دی

اینتھروپک کے اے آئی واٹرمارک پر کلاؤڈ صارفین کا احتجاج، بعض نے سبسکرپشن منسوخ کر دی

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کی جانب سے اپنے اے آئی ماڈلز سے تیار ہونے والے متن میں پوشیدہ واٹرمارک شامل کرنے کے اعلان پر کلاؤڈ کے بعض صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ادا شدہ سبسکرپشنز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
کمپنی کے مطابق مستقبل میں کلاؤڈ کے اے آئی ماڈلز سے تیار ہونے والے متن میں خودکار طور پر ایسا غیر مرئی واٹرمارک شامل کیا جائے گا جس سے یہ شناخت ممکن ہو سکے گی کہ متن مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے،اینتھروپک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام یورپی یونین کے مصنوعی ذہانت سے متعلق نئے شفافیت کے تقاضوں کی پابندی کے لیے کیا جا رہا ہے، جو 2 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوئے ہیں
تاہم بعض صارفین کو خدشہ ہے کہ یہ نظام صرف مکمل طور پر اے آئی سے تیار کیے گئے متن تک محدود نہیں رہے گا بلکہ معمولی ترمیم یا انسانی تدوین کے بعد بھی متن کو اے آئی سے تیار شدہ قرار دے سکتا ہے،ناقدین کا کہنا ہے کہ اس صورت میں ایسے صارفین بھی متاثر ہو سکتے ہیں جو اے آئی کو صرف ابتدائی مسودہ یا معاونت کے لیے استعمال کرتے ہیں
کلاؤڈ صارفین کی ناراضگی نے اے آئی کے استعمال، انسانی تدوین اور مواد کی شناخت کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کو بھی نمایاں کر دیا ہے،یہ بحث اس وقت مزید اہم ہو گئی ہے جب تعلیمی ادارے، آجر اور آن لائن پلیٹ فارم اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز استعمال کر رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید