اینتھروپک کے سربراہ کی اہلیہ کمپنی پر اثر و رسوخ کے باعث توجہ کا مرکز
مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اینتھروپک کے سربراہ ڈاریو امودی کی اہلیہ کامی کلارک، اگرچہ کمپنی میں کوئی باضابطہ عہدہ نہیں رکھتیں، تاہم کمپنی کے معاملات اور امودی کی مشاورت میں ان کے ممکنہ اثر و رسوخ نے توجہ حاصل کرلی ہے
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کلارک عوامی سطح پر نسبتاً کم دکھائی دیتی ہیں، لیکن امودی کے ساتھ اہم عالمی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی تقریبات میں ان کی موجودگی نمایاں رہی ہے،رواں سال نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے سربراہان کے اجلاس میں بھی امودی اپنے ساتھ کلارک کو لے کر گئے تھے
رپورٹ کے مطابق کلارک اینتھروپک کی ملازم نہیں ہیں، تاہم انہیں ڈاریو امودی کے قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے،وہ ڈیووس جیسے عالمی اجلاسوں میں امودی کی تقاریر کے دوران اگلی صف میں نظر آتی ہیں جبکہ سن ویلی میں ایلن اینڈ کمپنی کی کانفرنس جیسے سرمایہ کاری کے اہم اجتماعات میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کرتی رہی ہیں
کلارک کا ماضی بھی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے حلقوں میں دلچسپی کا باعث رہا ہے،رپورٹ کے مطابق انہوں نے ماضی میں ایک ایسا کاروباری منصوبہ شروع کیا تھا جسے وہ ایک ’’انقلابی فحش کمپنی‘‘ قرار دیتی تھیں اور اس منصوبے کے لیے بدنام زمانہ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی
اینتھروپک کی ممکنہ ابتدائی عوامی پیشکش کے باعث کمپنی اور اس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ذاتی و کاروباری روابط بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں،تاہم کلارک کا کمپنی میں کوئی باضابطہ انتظامی عہدہ نہیں ہے اور ان کے اثر و رسوخ کی اصل نوعیت عوامی طور پر واضح نہیں کی گئی





