مودی کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کا معاملہ، میٹا انڈیا سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

مودی کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کا معاملہ، میٹا انڈیا سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز کے معاملے پر فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے انڈیا سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کے پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں وزیر اعظم مودی کی آواز، تصویر یا انداز کو تبدیل شدہ شکل میں استعمال کیا گیا، جس سے گمراہ کن مواد پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔

شکایت کنندگان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایسے مواد کی نگرانی اور روک تھام کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کرنے چاہییں تھے۔

یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت سمیت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی جانے والی جعلی ویڈیوز اور ڈیپ فیک مواد سیاسی شخصیات، انتخابات اور عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے بڑے خدشات پیدا کر رہے ہیں۔

میٹا سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ گمراہ کن مواد کی شناخت اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے نظام متعارف کرا رہی ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نگرانی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے

قومی خبریں سے مزید