ممتاز دانشور ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے جنرل عامر رضا کو فوج کے سات جنرلز کو سپر سیٹ کرکے اسٹریجک کمانڈر بنائے جانے پر کہا ہے ساڑھے چار سال میں بہت کچھ بدل گیا، آرمی چیف کو توسیع مل گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سیٹ کو ختم کر دیا گیا جس سے ائیر فورس اور نیوی سے ایک سے زائد فور سٹار افسران کا امکان ختم ہو چکا۔ کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈر کا عہدہ تخلیق کیا گیا تاکہ آرمی میں فور سٹار ترقیوں کا عمل جاری رہے۔ سنیارٹی لسٹ میں سے لفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کو گھر بھیج دیا گیا، نومبر 2025 میں نہ سہی لیکن جولائی 2026 میں لیفٹنینٹ جنرل سید عامر رضا 7 جنرلز کو سپرسیڈ کرتے ہوئے فور سٹار جنرل بننے میں کامیاب ہوئے۔ اس اہم تقرری کے بعد ترقیوں اور تبادلوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہونے والا ہے کیونکہ 20 ماہ سے کسی کو میجر جنرل سے لیفٹنینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی نہیں ملی۔ جنرل مشرف نے اپنی ٹیم بنانے کے لیے 37 میجر جنرلز کو جبکہ جنرل باجوہ نے 24 میجر جنرلز کو سپر سیڈ کیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال فیلڈ مارشل عاصم منیر لگ بھگ دس لیفٹیننٹ جنرلز کا انتخاب کیسے کریں گے، ادھر متعدد صحافیوں دانشوروں نے مذکورہ تقرری کو فیلڈ مارشل کا خوف قرار دیتے ہوئے کہا ہے “ویسے اتنا سب کرنے کے بعد بھی مشرف یا باجوہ کا انجام کیا ہوا تھا؟ اآپ کو کیا لگتا ہے اس بار انجام کچھ مختلف ہو گا؟ ادھر بی بی سی نے پاکستان سے اپنے نمائندے ماجد نظامی کی دی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے “ساڑھے چار سال میں بہت کچھ بدل گیا، آرمی چیف کو توسیع مل گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سیٹ کو ختم کر دیا گیا جس سے ائیر فورس اور نیوی سے ایک سے زائد فور سٹار افسران کا امکان ختم ہو چکا۔ کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈر کا عہدہ تخلیق کیا گیا تاکہ آرمی میں فور سٹار ترقیوں کا عمل جاری رہے،سنیارٹی لسٹ میں سے لفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کو گھر بھیج دیا گیا، نومبر 2025 میں نہ سہی لیکن جولائی 2026 میں لیفٹنینٹ جنرل سید عامر رضا 7 جنرلز کو سپرسیڈ کرتے ہوئے فور سٹار جنرل بننے میں کامیاب ہوئے، اس اہم تقرری کے بعد ترقیوں اور تبادلوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہونے والا ہے کیونکہ 20 ماہ سے کسی کو میجر جنرل سے لیفٹنینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی نہیں ملی، جنرل مشرف نے اپنی ٹیم بنانے کے لیے 37 میجر جنرلز کو جبکہ جنرل باجوہ نے 24 میجر جنرلز کو سپر سیڈ کیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال فیلڈ مارشل عاصم منیر لگ بھگ دس لیفٹیننٹ جنرلز کا انتخاب کیسے کریں گے۔





