حکومت کا موقف، دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیں گے، سی جے پی پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ حکومت نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ تعلیمی معاملات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث وزیرِ تعلیم عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ دھرمیندر پردھان اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور وزارتِ تعلیم سے متعلق چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھیں گے، دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر سی جے پی اپنے مطالبے پر قائم ہے جبکہ حکومت نے جواب کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا ہے
بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ مرکزی تنازع بنا ہوا ہے۔ سی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے دو مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، تاہم وزیرِ تعلیم کے استعفے کے معاملے پر فیصلہ ابھی باقی ہے۔
سی جے پی کے مطابق حکومت نے اس معاملے پر بات چیت کے لیے مزید وقت مانگا ہے اور کل تک جواب دینے کا کہا ہے، جبکہ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ تعلیمی معاملات سے متعلق ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھرمیندر پردھان کو عہدہ چھوڑنا چاہیے۔
وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاج کا بنیادی نکتہ بنا ہوا ہے، جس کے باعث حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے





