جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے
لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم بدھ کے روز کینسر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔
جماعتِ اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیرالعظیم کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، تاہم انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک تنظیمی ذمہ داریاں ادا کیں اور صبر و حوصلے کے ساتھ کام جاری رکھا۔
جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ان کے انتقال کو جماعت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلند درجات اور اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور کارکنان کے لیے صبر کی دعا کی۔





