یوکرینی ڈرون حملوں میں روسی آن لائن ریٹیل کمپنی وائلڈ بیریز کے گودام متاثر
، ماسکو نے نقصان کی تصدیق کر دی
ماسکو: یوکرین کے ڈرون حملوں نے روس کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیل کمپنی وائلڈ بیریز (Wildberries) کے گوداموں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد کمپنی کے لاجسٹک مراکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ ایک ہفتے کے دوران کمپنی کے مراکز پر دوسرا بڑا حملہ بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے روس کے کراسنودار اور نیونیومسک علاقوں میں واقع گوداموں پر کیے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق ان حملوں میں جانی نقصان بھی ہوا، جبکہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یوکرین کا مؤقف ہے کہ یہ مراکز روسی جنگی رسد اور فوجی ضروریات سے منسلک تھے، جبکہ روسی حکام اور کمپنی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائلڈ بیریز ایک تجارتی ادارہ ہے۔
وائلڈ بیریز روس کی سب سے بڑی آن لائن خرید و فروخت کی کمپنیوں میں شامل ہے اور اس کے گوداموں پر حملوں سے کاروباری سرگرمیوں اور لاکھوں صارفین کو خدمات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔





