چین ہر محاذ پر تائیوان کو دبانے میں مصروف، نائب صدر کا الزام
تائیوان کی نائب صدر ہسیاؤ بی کھِم نے کہا ہے کہ چین دنیا بھر میں تائیوان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے باعث جزیرے کو انتہائی مشکل سفارتی صورتحال کا سامنا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاپوا نیو گنی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ملک میں قائم تائیوان کے نمائندہ دفتر کو بند کر رہا ہے۔ پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ جسٹن ٹکاچینکو کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی خارجہ پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کا چین نے خیرمقدم کیا، جبکہ تائیوان نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بیجنگ کے بڑھتے ہوئے سفارتی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔
بحرالکاہل کا خطہ طویل عرصے سے چین اور تائیوان کے درمیان سفارتی رسہ کشی کا مرکز رہا ہے۔ بیشتر ممالک کی طرح پاپوا نیو گنی بھی صرف چین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتا ہے، جبکہ تائیوان خود کو ایک خودمختار جمہوری ریاست قرار دیتا ہے اور چین کے حاکمیت کے دعوے کو مسترد کرتا ہے





