Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل پر بحث، 12 سے 15 صوبے بنانے کی تجویز زیرِ غور

پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل پر بحث، 12 سے 15 صوبے بنانے کی تجویز زیرِ غور
نئی دہلی: بھارتی خبر رساں و مالیاتی ادارے Moneycontrol نے 12 اکتوبر 2026 کو پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ چار صوبوں کو چھوٹی انتظامی اکائیوں میں تقسیم کرنے یا 160 اضلاع کو بااختیار بنانے کی تجاویز زیرِ بحث ہیں
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دو متبادل تجاویز پیش کی ہیں،پہلی تجویز کے تحت ملک میں 12 سے 15 صوبے بنائے جائیں، جبکہ دوسری تجویز میں 160 اضلاع کو انتظامی اور مالی اختیارات دے کر بااختیار بنانے کی بات کی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق نئے صوبے بنانے کے لیے آئین میں ترمیم ضروری ہوگی،اس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے علاوہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کی بھی دو تہائی منظوری درکار ہوگی،سندھ اسمبلی پہلے ہی صوبے کی تقسیم یا اس کی حدود میں تبدیلی کی مخالفت میں قرارداد منظور کر چکی ہے
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مجوزہ تبدیلیوں کے نتیجے میں قومی مالیاتی وسائل کی تقسیم، صوبائی اسمبلیوں کی نمائندگی، انتظامی اخراجات اور پانی و قدرتی وسائل کی تقسیم کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، پاکستان میں نئے صوبے بنانے سے کیا حکمرانی بہتر ہوسکتی ہے؟
جرمنی کے نشریاتی ادارے Deutsche Welle (DW) نے 7 ستمبر 2026 کو پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے،رپورٹ میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی 12 سے 15 نئے صوبے بنانے یا 160 بااختیار ضلعی حکومتیں قائم کرنے کی تجاویز کا ذکر کیا گیا
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے DW سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹے صوبے بااختیار مقامی حکومتوں کا متبادل نہیں ہوسکتے،ادارے کے مطابق ماہرین نے اس معاملے میں مالی وسائل، پانی، روزگار، قدرتی وسائل اور نئی انتظامی مشینری کے اخراجات کو اہم سوالات قرار دیا
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی صوبائی اسمبلیوں اور حکومتوں کے قیام سے سیاسی نمائندگی اور وفاقی وسائل کی تقسیم متاثر ہوسکتی ہے، جبکہ سندھ میں صوبے کی تقسیم کی مخالفت پہلے ہی سامنے آچکی ہے ، یہاں یہ امر دلچسپی سے ہرگز خالی نہیں پاکستان جہاں لسانی بنیاد پر چار صوبے ہیں اور ان چار صوبوں میں سے دو اس وقت دھشتگردی انتہاپسندی اور بغاوت کے باعث انتہای بدامنی کا شکار ہیں ، ایسے میں جب ضرورت اس امر کی ہے پہلے حکمراں اور عوام سیاسی سماجی اور معاشی اتفاق رائے پیدا کرکے دو صوبوں میں لگی بدامنی کی آگ ٹھنڈا کریں مگر اقتدار پر قابض ایک ادارہ جب ملک کے دو صوبوں میں لگی انتہا پسندی دھشت گردی اور بغاوت کی آگ پر قابو پانا اہم ترین تھا ملک کو مذید تقسیم کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے ، اور اس کوشش کو ملک کے سیاست دان اور صحافتی حلقے دبے لفظوں میں ایک شخص کی خواہش کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں

قومی خبریں سے مزید