Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ورلڈ بینک کا توانائی شعبے کا مشن پاکستان پہنچ گیا

ورلڈ بینک کا توانائی شعبے کا مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: ورلڈ بینک کا توانائی شعبے سے متعلق اعلیٰ سطح کا وفد 9 سے 13 نومبر تک پاکستان کے دورے پر ہے،وفد کی قیادت مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے انرجی پریکٹس منیجر معز شریف کر رہے ہیں
وفد پاکستان کے بجلی اور پٹرولیم کے شعبوں، نجکاری کمیشن اور متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا،10 نومبر کو لاہور میں نیشنل گرڈ کمپنی اور واپڈا کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں، جبکہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں بجلی اور پٹرولیم ڈویژنز کے سیکریٹریز سے بات چیت ہوگی
وفد توانائی کی بچت، صوبائی توانائی منصوبوں اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا بھی جائزہ لے گا،اس دورے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور دیگر مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی
IMF نے 7 اکتوبر 2026 کو پاکستان کے ساتھ چوتھے جائزے اور 1.21 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت کے لیے اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان کیا تھا،اس میں پاکستان کی مالی سال 2026 کی شرح نمو 3.6 فیصد، ستمبر میں افراط زر تقریباً 10.3 فیصد اور ستمبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 21.5 ارب ڈالر بتائے گئے تھے،یہ معاہدہ IMF کے ایگزیکٹو بورڈ ک منظوری سے مشروط تھا،بلومبرگ کی پاکستان کی معیشت پر رپورٹ
بلومبرگ نے 2 نومبر کو پاکستان میں افراط زر اور توانائی کی قیمتوں پر رپورٹ شائع کی، جبکہ 3 نومبر کو پاکستان کی معاشی بحالی کے باوجود بنیادی کمزوریوں پر ایک اور تفصیلی مضمون شائع ہوا،ان میں مہنگی توانائی، بیرونی قرضوں پر انحصار، سرمایہ کاروں کے خدشات اور IMF پروگرام کے بعد معاشی استحکام برقرار رکھنے کے سوالات اٹھائے گئے

قومی خبریں سے مزید