ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول کے بعد ٹرمپ سے پاکستان کے قریبی روابط اور کاروباری معاہدے جانچ پڑتال کی زد میں آنے کا امکان
واشنگٹن: امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے بعد پاکستان کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی کاروباری حلقوں کے ساتھ تعلقات پر کانگریس میں سوالات اٹھنے اور بعض معاہدوں کی جانچ پڑتال کا امکان پیدا ہوگیا ہے،پاکستان کی حکومت اور فوجی قیادت نے گزشتہ دو برسوں میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے پر خصوصی توجہ دی، تاہم ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ان روابط اور کاروباری معاملات پر زیادہ نگرانی ہوسکتی ہے
8 نومبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں افغان خبر رساں ادارے Khaama Press نے 6 نومبر کی Reuters رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ پاکستان اور ٹرمپ سے منسلک کاروباری اداروں یا ان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان ہونے والے بعض معاہدے کانگریسی جانچ پڑتال کا موضوع بن سکتے ہیں،یہ واضح رہے کہ رپورٹ میں کسی باقاعدہ کانگریسی تحقیقات کے شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی، بلکہ مستقبل میں ایسی تحقیقات اور نگرانی کے امکان کا ذکر کیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق ان معاملات میں پاکستان اور ٹرمپ سے منسلک کمپنی World Liberty Financial کی جانب سے جاری کردہ ڈیجیٹل کرنسی USD1 کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کے امکانات تلاش کرنے کی مفاہمتی یادداشت شامل ہے،اس کے علاوہ نیویارک کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کی ازسرنو تعمیر اور ترقی کے لیے بھی ایک معاہدہ کیا گیا، جس کے مذاکرات میں صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے
ایک اور معاملہ امریکی کمپنی Powerus سے ڈرونز کی محدود تعداد خریدنے کا ہے،اس کمپنی کے سرمایہ کاروں میں ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ بھی شامل ہیں،وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے اس سے قبل Reuters کو بتایا تھا کہ اس معاملے میں مفادات کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے Export-Import Bank نے پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دی تھی، تاہم پاکستان کی جانب سے امریکی محکمہ خزانہ سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت حاصل کرنے کی درخواست تاحال منظور نہیں ہوئی،اس صورت حال کو پاکستان کے سفارتی روابط اور ان سے حاصل ہونے والے عملی معاشی فوائد کے درمیان فرق کے طور پر بیان کیا گیا ہے
پاکستان کی ٹرمپ انتظامیہ سے قربت میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار بھی نمایاں رہا ہے،پاکستان نے ایران جنگ کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطوں اور مذاکرات میں سہولت فراہم کی، جبکہ ٹرمپ کے امن اقدامات کی حمایت بھی کی،تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں کا بڑا حصہ وائٹ ہاؤس سے براہ راست روابط پر مرکوز رکھا اور ڈیموکریٹک ارکانِ کانگریس کے ساتھ تعلقات کو اسی تناسب سے مضبوط نہیں کیا
Atlantic Council کے تجزیہ کار مائیکل کوگل مین کے مطابق پاکستان کے لیے انسداد دہشت گردی اور ایران سے متعلق سفارتی کردار ایسے شعبے ہیں جن میں دونوں امریکی جماعتوں کی حمایت برقرار رہ سکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر بعض کاروباری معاہدوں پر اعتراضات سامنے آئے تو ڈیموکریٹسممکنہ طور پر پاکستان کے بجائے صدر ٹرمپ کو تنقید بنائیں،گے، فارن پالیسی نے بھی 4 نومبر کو پاکستان امریکہ تعلقات اور انکے ڈرمیان حالیہ معاہدوں کے پسمنظر میں چار نومبر گوکل مین کا طویل مضمون شائع کیا تھا
گوکل مین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت میںں امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کا محور سکیورٹی سے تبدیل ہو کر تجارت، توانائی، معدنیات اور کاروباری مفادات بن گیا ہے،پاکستان میں 4.4 ارب ڈالر کے مجوزہ LNG منصوبے کو اس نئی قربت کی اہم مثال قرار دیا گیا ہے، جس میں امریکی اداروں کی معاونت بھی شامل ہے،تاہم ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کے کاروباری معاملات اور بیرون ملک معاہدوں کی جانچ پڑتال بڑھ سکتی ہے،مضمون کے مطابق ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور خاندان کے کاروباری مفادات سے جڑی یہ پالیسی ان کی صدارت کے بعد برقرار رہنے کی ضمانت نہیں رکھتی،پاکستان کے لیے اصل چیلنج یہ ہے کہ امریکہ سے تعلقات کسی ایک صدر کے بجائے دونوں جماعتوں کی حمایت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر قائم کیے جائیں، یہاں واضع رہے گوکل میں پرو پاکستان امریکی دانشور تصور کیے جاتے ہیں





