Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

ایران جنگ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی ایک وجہ تھی، ٹرمپ کا اعتراف، مگر جنگ شروع کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں

ایران جنگ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی ایک وجہ تھی، ٹرمپ کا اعتراف، مگر جنگ شروع کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بھی مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی وسیع انتخابی شکست کی وجوہات میں شامل تھی، تاہم انہوں نے جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار کرنے سے انکار کیا ہے
وال اسٹریٹ جرنل کو منگل کی شب ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایران جنگ نے انتخابات میں ریپبلکنز کی خراب کارکردگی میں کردار ادا کیا؟ اس پر انہوں نے تسلیم کیا کہ ’’ایران بھی اس کی ایک وجہ تھا”
تاہم صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی دوسرا خیال نہیں آیا اور اگر انہیں دوبارہ یہی فیصلہ کرنے کا موقع ملے تو وہ پھر بھی یہی کریں گے،ان کے بقول، ’’میں اس بارے میں نہیں سوچتا،میں نے درست کام کیا، میں دوبارہ بھی یہی کرتا”
ٹرمپ کے اس بیان کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نے ان کی صدارت کی عوامی مقبولیت کو متاثر کیا ہے،وہ کئی ماہ سے اس تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے قریبی مشیروں کے سامنے بھی اس جنگ کے مسلسل سیاسی مسئلہ بننے پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں
صدر ٹرمپ نے انتخابی نقصان کی سب سے بڑی سیاسی وجہ جنگ کے بجائے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا،ان کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی ووٹروں پر براہ راست اثر ڈالا، جس کا نقصان ریپبلکن امیدواروں کو انتخابی میدان میں اٹھانا پڑا
ٹرمپ کا یہ اعتراف اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ وائٹ ہاؤس بھی ایران جنگ کے داخلی سیاسی اثرات کو انتخابی نتائج سے الگ نہیں سمجھ رہا، اگرچہ صدر اب بھی اپنے فوجی فیصلے کو درست قرار دے رہے ہیں، جبکہ سچائ یہ ہے ایران جنگ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی وجہ بنی جس نے امریکہ سمیت پوری دنیا میں مہنگائ کے اضافے میں بنیادی کردار ادا کیا

قومی خبریں سے مزید