ٹیکساس میں گورنر کا انتخاب غیر متوقع طور پر سخت مقابلے میں تبدیل، ایبٹ کی برتری میں کمی، مالیاتی پیشگوئ مارکیٹ میں ہینو جوسا پر داؤ کے ساتھ خطرات بھی زیادہ
ٹیکساس میں ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ اور ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہینوجوسا کے درمیان انتخابی مقابلہ آخری مرحلے میں مزید سخت ہوگیا ہے،پیش گوئی کے آن لائن پلیٹ فارمز پر ایبٹ کی کامیابی کے امکانات میں کمی جبکہ ہینوجوسا کے امکانات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
اس مقابلے کو خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ڈیٹا سینٹرز کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی مخالفت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے،ایبٹ ماضی میں ٹیکساس میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کی حمایت کرتے رہے ہیں، تاہم رواں سال انہوں نے اس صنعت کے حوالے سے زیادہ محتاط مؤقف اختیار کیا،ہینوجوسا نے بھی انتخابی مہم میں ایبٹ کے سابقہ مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے
پلیٹ فارم Kalshi پر ایبٹ کے جیتنے کے امکانات 60 فیصد اور ہینوجوسا کے 40 فیصد بتائے گئے، جبکہ Polymarket پر ہینوجوسا کے امکانات بھی بڑھ کر تقریباً 39 فیصد تک پہنچ گئے تھے،تاہم 2 نومبر کی تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹس میں دونوں پلیٹ فارموں پر اعداد میں کچھ تبدیلی آئی ہے
تازہ انتخابی جائزوں میں بھی مقابلے کی قربت سامنے آئی ہے،نیویارک ٹائمز اور سیانا یونیورسٹی کے یکم نومبر تک کے سروے میں ہینوجوسا کو 48 فیصد اور ایبٹ کو 47 فیصد حمایت حاصل تھی۔ تاہم دوسرے سروے اور مجموعی پولنگ اوسط میں ایبٹ معمولی برتری پر ہیں۔
یہ انتخاب اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ٹیکساس میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر، بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور مقامی آبادی کی مخالفت اب انتخابی بحث کا نمایاں حصہ بن چکی ہے
ٹیکساس گورنر انتخاب: پولی مارکیٹ اور کالشی پر ایبٹ اور ہینوجوسا کے حق میں کتنے ڈالر کی شرط لگ رہی ہے؟
2 نومبر 2026 کو دستیاب مارکیٹ ریٹس کے مطابق دونوں پلیٹ فارموں پر شرطوں کی قیمت میں فرق ہے،یہاں صرف جیتنے کے امکانات نہیں بلکہ 100 ڈالر لگانے پر ممکنہ واپسی بھی دی جا رہی ہے
1۔ پولی مارکیٹ (Polymarket)
دستیاب تازہ مارکیٹ کوٹ
امیدوار ایک شیئر کی قیمت 100 ڈالر لگانے پر ممکنہ واپسی
گریگ ایبٹ 66.8 سینٹ 149.70 ڈالر
جینا ہینوجوسا 34 سینٹ
2۔ کالشی (Kalshi)
دستیاب تازہ مارکیٹ کوٹ
امیدوار ایک شیئر کی قیمت 100 ڈالر لگانے پر ممکنہ واپسی
گریگ ایبٹ 63 سینٹ 158.73 ڈالر
جینا ہینوجوسا 39 سینٹ 256.41 ڈالر
اس کا مطلب کیا ہے؟
مثلاً اگر کوئی شخص پولی مارکیٹ پر جینا ہینوجوسا کے 100 ڈالر کے شیئر خریدتا ہے تو اس قیمت پر اسے تقریباً 294 ڈالر واپس مل سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ جیت جائیں،اس میں اصل 100 ڈالر بھی شامل ہیں، یعنی خالص منافع تقریباً 194 ڈالر ہوگا
اہم وضاحت، یہ مقررہ جوئے کی شرط نہیں بلکہ خریدے اور فروخت کیے جانے والے کنٹریکٹس ہیں،امیدوار جیت جائے تو درست YES شیئر کی ادائیگی 1 ڈالر فی شیئر ہوتی ہے، ہارنے پر صفر،اصل خریداری کی قیمت، فیس اور مارکیٹ میں تبدیلی سے رقم بدل سکتی ہے
ہینوجوسا پر کم قیمت ہونے کا مطلب ہے کہ ان کے حق میں شرط لگانے والے کو ممکنہ منافع زیادہ مل سکتا ہے، لیکن نقصان کا خطرہ بھی زیادہ ہے،یہ عوامی رائے شماری نہیں بلکہ مالیاتی مارکیٹ میں تاجروں کی خرید و فروخت سے بننے والے اندازے ہیں






