کنیکٹیکٹ سے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی کو ہفتے کے روز فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،53 سالہ مرفی اپنے بیٹے کے ہاکی میچ کے دوران بازو میں سن ہونے کی شکایت محسوس کرنے لگے،پہلے انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں فالج کی تشخیص کے بعد مزید نگرانی کے لیے جانز ہاپکنز اسپتال منتقل کر دیا گیا،ان کی چیف آف اسٹاف ایلیسن ہروٹ کے مطابق مرفی ہوش میں ہیں، علاج کا اچھا جواب دے رہے ہیں اور ڈاکٹروں کو ان کی مکمل صحت یابی کی امید ہے
مرفی ڈیموکریٹک پارٹی کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور 2028 کے صدارتی امیدوار کے ممکنہ ناموں میں بھی ان کا ذکر کیا جاتا رہا ہے،وہ حالیہ ہفتوں میں مڈٹرم انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے تھے،مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے بعد انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت لا سکتے ہیں،مرفی منگل کے انتخابات میں خود امیدوار نہیں ہیں






