نینسی پیلوسی کی ممدانی اور عبدالسید کے اسرائیل سے متعلق بیانات پر تنقید، مؤقف کو غلط اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی سے متصادم قرار دے دیا
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار عبدالسید کے اسرائیل سے متعلق سابقہ بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے مؤقف کو غلط قرار دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ خیالات امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے عمومی مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے
جمعرات کو پوڈکاسٹ پروگرام ’’آن برانڈ‘‘ کے میزبان ڈونی ڈوئچ نے پیلوسی سے سوال کیا کہ وہ ایک یہودی شہری کی حیثیت سے ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کیسے جاری رکھ سکتے ہیں، جبکہ پارٹی سے وابستہ بعض سیاست دان ایسے بیانات دیتے ہیں جنہیں وہ یہود مخالف سمجھتے ہیں
ڈوئچ نے ممدانی اور عبدالسید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو یہودی ریاست ہونے کا حق حاصل نہ ہونے کا مؤقف یہود دشمنی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسے بیانات ان کے لیے باعث تشویش ہیں، فاکس نیوز کی رپورٹ کےمطابق
نینسی پیلوسی نے ان سے مثالیں طلب کیں تو ڈوئچ نے دونوں سیاست دانوں کے نام لیے،اس پر پیلوسی نے جواب دیا کہ معاملہ محض تشویش کا نہیں بلکہ یہ مؤقف غلط ہے اور امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس کی نمائندگی نہیں کرتا
پیلوسی نے عبدالسید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دیکھنا ہوگا کہ وہ کانگریس کے انتخاب میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں،تاہم ممدانی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ نیویارک کے میئر کی حیثیت سے ان کی کامیابی کی خواہش رکھتی ہیں
پیلوسی کے اس بیان نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اسرائیل، فلسطینی حقوق اور یہود دشمنی کی تعریف کے حوالے سے جاری اختلافات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے





