Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

الہان عمر کی انتخابی تقریب میں حسن پائیکر کی آئی سی ای اہلکاروں کے زخمی ہونے پر طنز، سوشل میڈیا پر تنقید

الہان عمر کی انتخابی تقریب میں حسن پائیکر کی آئی سی ای اہلکاروں کے زخمی ہونے پر طنز، سوشل میڈیا پر تنقید
منی سوٹا: امریکی سیاسی مبصر اور لائیو اسٹریم میزبان حسن پائیکر کو کانگریس کی رکن الہان عمر کے ساتھ ایک انتخابی تقریب میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے زخمی اہلکاروں کا مذاق اڑانے پر تنقید کا سامنا ہے،فاکس نیوز کے مطابق، پیر کی شب منی ایپلس میں ہونے والی تقریب کے دوران پائیکر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی امیگریشن کارروائیوں کے خلاف احتجاج اور اس دوران زخمی ہونے والے وفاقی اہلکاروں کا ذکر کیا
پائیکر نے منی سوٹا میں شدید سردی کے دوران امیگریشن کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں موجود رہنے کے لیے ’’اضافی نسل پرست‘‘ ہونا پڑتا ہوگا،انہوں نے زخمی اہلکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کئی ویڈیوز دیکھی تھیں جو انہیں مضحکہ خیز لگیں، اور بعض اہلکاروں کی کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کا حوالہ بھی دیا،ان کے اس بیان پر تقریب میں موجود بعض افراد ہنسنے لگے
یہ تقریب ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور منی ایپلس کے میئر کے انتخاب میں ناکام رہنے والے امیدوار عمر فتح نے منعقد کی تھی،فاکس نیوز کے مطابق تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور یہ نشست پہلے ہی مکمل طور پر بک ہو چکی تھی
حسن پائیکر حالیہ عرصے میں متعدد نمایاں ڈیموکریٹ رہنماؤں کی انتخابی مہمات میں شریک ہوتے رہے ہیں،ان کے بعض حامی انہیں ترقی پسند سیاست کی ایک نمایاں آواز سمجھتے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے حلقے ان کے بیانات پر اعتراض کرتے ہیں
پائیکر اس سے پہلے بھی اپنے متنازعہ بیانات کے باعث قومی سطح پر توجہ حاصل کر چکے ہیں،ان کے ماضی کے ایک بیان، ’’امریکہ 11 ستمبر کے حملوں کا مستحق تھا‘‘، پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا،اسرائیل اور حماس کے بارے میں ان کے تبصروں پر بھی یہود دشمنی کے الزامات لگائے گئے ہیں، جن پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث ہوتی رہی ہے

قومی خبریں سے مزید