Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ کا میری پیلٹولا کے خلاف فوجداری کارروائی اور بیلٹ سے اخراج کا مطالبہ

ٹرمپ کا میری پیلٹولا کے خلاف فوجداری کارروائی اور بیلٹ سے اخراج کا مطالبہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں سینیٹ کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار اور سابق رکنِ ایوانِ نمائندگان میری پیلٹولا کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے اور انہیں انتخابی بیلٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،یہ بیان وسط مدتی انتخابات سے چند روز قبل سامنے آیا ہے، جب ایک ایسے آزاد امیدوار کے نام پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس کا نام ری پبلکن سینیٹر ڈین سلیوان کے نام سے ملتا جلتا ہے
ٹرمپ کا یہ بیان نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ میری پیلٹولا کی انتخابی مہم کے عملے کے ارکان نے ایک ایسے آزاد امیدوار کو میدان میں لانے کی کوشش میں حصہ لیا تھا جس کا نام ری پبلکن سینیٹر ڈین ایس سلیوان سے ملتا ہے،ناقدین کا الزام ہے کہ اس اقدام کا مقصد ووٹروں کو ناموں کی مماثلت کے باعث الجھن میں ڈالنا تھا
الاسکا کے انتخابی بیلٹ پر ڈین جے سلیوان جونیئر نامی امیدوار بھی موجود ہیں، جن کا پہلا اور آخری نام موجودہ ری پبلکن سینیٹر ڈین ایس سلیوان سے یکساں ہے
بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے میری پیلٹولا اور ڈین جے سلیوان جونیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں دونوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے،انہوں نے اس معاملے کو ’’اعلیٰ ترین سطح پر ووٹر فراڈ‘‘ قرار دیا اور دونوں امیدواروں کو بیلٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

قومی خبریں سے مزید