Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار ہونے والی ہالی وڈ اداکارہ ہنّا آئن بائنڈر کہتی ہیں فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانا کم از کم انسانی ذمہ داری ہے

فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار ہونے والی ہالی وڈ اداکارہ ہنّا آئن بائنڈر کہتی ہیں فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانا کم از کم انسانی ذمہ داری ہے

ایچ بی او کی معروف سیریز ’ہیکس‘ کی اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے آگاہ ہیں اور جانتی ہیں کہ فلسطینیوں کے حق میں بولنے سے فرق پڑ سکتا ہے
ہالی وڈ کی اداکارہ ہنّا آئن بائنڈر نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھانے کو اپنی کم از کم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عوامی اثر و رسوخ کو سمجھتی ہیں اور جانتی ہیں کہ ان کی آواز کس حد تک فرق پیدا کر سکتی ہے
ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق، اداکارہ نے جمعہ کو نیویارکر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور دیگر سیاسی و سماجی معاملات پر بات کرنا ان کے نزدیک کم از کم ضروری کردار ہے،وہ ماحولیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور فلسطینی عوام کے مستقبل سمیت متعدد معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہی ہیں
ہنّا آئن بائنڈر نے ایچ بی او میکس کی مقبول سیریز ’ہیکس‘ میں جین اسمارٹ کے ساتھ پانچ سیزن تک کام کیا، جس کے دوران ان کی شہرت میں نمایاں اضافہ ہوا،انہوں نے 2025 کے ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی تقریر کے اختتام پر ’’فلسطین آزاد ہو‘‘ کا نعرہ لگایا تھا
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ انہیں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کے دوران گرفتار بھی کیا گیا تھا،اس احتجاج میں اداکارہ سوزن سارینڈن سمیت ہالی وڈ کی دیگر فلسطین حامی شخصیات بھی شامل تھیں،یہ مظاہرہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقوام متحدہ سے خطاب سے قبل کیا گیا تھا،
آئن بائنڈر کا کہنا ہے کہ بعض معروف شخصیات سیاسی معاملات پر خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، لیکن وہ خود اس طرز عمل کو اختیار نہیں کرنا چاہتیں،ان کے مطابق، وہ جانتی ہیں کہ ان کی بات کتنے لوگوں تک پہنچتی ہے اور اس سے کیا فرق پڑ سکتا ہے

قومی خبریں سے مزید