Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مڈٹرم انتخابات: انعقاد سے پہلے نتائج پر مقدمہ بازی شروع

مڈٹرم انتخابات: انعقاد سے پہلے نتائج پر مقدمہ بازی شروع

واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ انصاف کو ہدایت دی تھی کہ الاسکا میں سینیٹ کے اہم انتخاب کے نتائج کی توثیق روکنے کے لیے پیشگی مقدمہ دائر کیا جائے، اگر ریپبلکن سینیٹر ڈین سلیوان معمولی فرق سے ہار جائیں
اے بی سی نیوز کے مطابق، محکمہ انصاف نے جمعرات کو یہ مقدمہ دائر کیا تھا،ٹرمپ نے جمعہ کو اس بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت انہوں نے خود دی تھی
تنازعہ کی وجہ یہ ہے کہ الاسکا کے سینیٹ انتخابات میں ڈین سلیوان نام کے دو امیدوار حصہ لے رہے ہیں،موجودہ ریپبلکن سینیٹر ڈین ایس سلیوان کے مقابلے میں ڈین جے سلیوان بھی میدان میں ہیں، جو بیلٹ پیپر پر کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کے بغیر درج ہیں،
ریپبلکن حلقوں کا الزام ہے کہ ڈین جے سلیوان کی انتخابی مہم ووٹروں میں ناموں کے اشتباہ سے فائدہ اٹھانے اور موجودہ سینیٹر کے ووٹ تقسیم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے،
ٹرمپ نے ڈین جے سلیوان کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ پہلے کبھی ووٹ ڈالنے بھی نہیں گئے اور اچانک سینیٹ کا انتخاب لڑنے لگے ہیں،تاہم، اے بی سی نیوز کے مطابق، ڈین جے سلیوان نے نیویارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ وہ ماضی میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں کو ووٹ دے چکے ہیں
اس مقدمے کا تعلق اس امکان سے ہے کہ اگر دونوں امیدواروں کے ناموں میں مماثلت ووٹوں کی تقسیم کا سبب بنی تو انتخابی نتائج کی توثیق پر قانونی تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے،مقدمے کا فیصلہ اور انتخابی نتائج پر اس کے ممکنہ اثرات ابھی واضح نہیں ہیں

قومی خبریں سے مزید