Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹانک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 ٹریفک اہلکار ہلاک

ٹانک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 ٹریفک اہلکار ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے وزیرآباد علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی موبائل وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمیوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا
پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد ٹریفک پولیس کی موبائل وین بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا حملہ آوروں کی تلاش اور پولیس کی گاڑی کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کی انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی
ٹانک اور اس کے گردونواح میں رواں سال پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے۔ 26 جولائی کو ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 14 سکیورٹی اہلکار شامل تھے اسی ماہ ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے
تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال بدستور تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے دستیاب ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں صوبے کے ضم شدہ اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں میں 54 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، جو جولائی کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تھے

قومی خبریں سے مزید