محبوب سینٹر کا ہو یا کسی عام انسان کا بس محبوب ہی ہوتا ہے کہ اسکی ہر ادا محبوب، مگر اس بار یہ ادا معاف نہ ہوسکی
سابق سینیٹر کے سابق محبوب نے 22 قیمتی پینٹنگز سوئمنگ پول میں پھینک دیں، 2 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان کردیا
سابق امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کے سابق محافظ اور مبینہ سابق محبوب میتھیو ایمل کو ان کے ایریزونا کے گھر میں مبینہ توڑ پھوڑ اور 2 لاکھ ڈالر سے زائد کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
عدالتی دستاویزات کے مطابق واقعہ 30 اگست کو پیش آیا جب سینیما گھر سے باہر تھیں، الزام ہے کہ ایمل نے سینیما سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کریں اور انکار کی صورت میں دھمکی دی کہ وہ ہر 10 منٹ بعد ان کی ایک پینٹنگ تباہ کرے گا
سینیما کے انکار کے بعد ایمل نے مبینہ طور پر گھر کی تقریباً 22 پینٹنگز اتار کر سوئمنگ پول میں پھینک دیں،پولیس کے مطابق ایک اور پینٹنگ گھر کے دروازے کے قریب ملی جس پر سیاہ رنگ سے عبارت لکھی گئی تھی
پولیس کے مطابق گھر میں مہنگی شراب کی متعدد بوتلیں بھی توڑی گئیں، شیشے کے ٹکڑے گھر اور سوئمنگ پول میں بکھرے ہوئے ملے جبکہ ایک بڑی نصب شدہ آئینے پر بھی بوتل پھینک کر اسے توڑ دیا گیا
پینٹنگز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً 123,015 ڈالر لگایا گیا ہے، جبکہ گھر، سوئمنگ پول اور دیگر املاک سمیت مجموعی نقصان 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ بتایا گیا ہے،سینیما نے پولیس کو مبینہ واقعے سے متعلق پیغامات، ویڈیوز اور نگرانی کی ریکارڈنگ بھی فراہم کیں
ایمل کو ستمبر میں گرفتار کیا گیا اور اس پر سنگین نوعیت کے املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا،ابتدائی عدالتی کارروائی کے بعد اسے الیکٹرانک نگرانی کے تحت رہا کردیا گیا اور آئندہ سماعت اکتوبر میں مقرر کی گئی ہے
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سینیما اور ایمل پہلے ہی ایک الگ قانونی تنازعہ میں زیر بحث ہیں،ایمل کی سابق اہلیہ نے سینیما کے خلاف شمالی کیرولائنا کے قانون کے تحت مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس میں ان پر ایمل کے ساتھ ازدواجی تعلق خراب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،سینیما نے اس مقدمے کو خارج کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم عدالت نے اسے آگے بڑھنے کی اجازت دی ہے





