اینتھروپک چھوڑنے والا گمنام ریاضی دان، اے آئی سیفٹی کی عالمی بحث کا چہرہ بن گیا
اے آئی کی ممکنہ تباہ کن صلاحیتوں کے بارے میں برسوں سے ماہرین کے درمیان موجود خدشات اب عالمی سطح پر ایک بڑی بحث میں تبدیل ہو گئے ہیں،اینتھروپک سے وابستہ رہنے والے ریاضی کے ماہر جیکب کوکسن کی انتہائی تشویشناک وارننگ کے بعد مصنوعی ذہانت کی سلامتی اور اس کے ممکنہ خطرات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں
اے آئی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ یہ سوال بھی شدت اختیار کر رہا ہے کہ طاقتور ترین ماڈلز کو کس حد تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور اگر ان کی صلاحیتیں انسانی نگرانی سے آگے بڑھ گئیں تو ممکنہ خطرات سے کیسے نمٹا جائے






