مسس ساگا کے میئر کی دوڑ میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز بڑا انتخابی مسئلہ بن گئے

مسس ساگا کے میئر کی دوڑ میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز بڑا انتخابی مسئلہ بن گئے

مسس ساگا میں میئر کے انتخاب کی مہم نے اس ہفتے کے اختتام پر باقاعدہ تیزی پکڑ لی ہے اور 4 اہم امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے اس بار شہر کے میئر کے انتخاب میں صرف ٹیکس، رہائش، ٹریفک اور شہری سہولتیں ہی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے لیے بنائے جانے والے بڑے ڈیٹا سینٹرز بھی ایک اہم انتخابی مسئلہ بن گئے ہیں
کینیڈا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری اور توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں مصنوعی ذہانت کے لیے نئے ڈیٹا سینٹرز بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے یہ مراکز بڑے پیمانے پر کمپیوٹر سرورز اور دیگر ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوتے ہیں اور انہیں چلانے کے لیے بہت زیادہ بجلی کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں پانی بھی درکار ہوتا ہے
مسس ساگا میں بھی ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ اس لیے اہم ہوگیا ہے کیونکہ شہری یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا وہ اپنے رہائشی علاقوں کے قریب ایسی بہت بڑی عمارتیں اور صنعتی نوعیت کی تنصیبات چاہتے ہیں جو مصنوعی ذہانت کے نظام کو چلانے کے لیے مسلسل بجلی استعمال کریں اور پانی کی بھی بڑی مقدار درکار ہو
میئر کے امیدواروں کے لیے یہ مسئلہ اس لیے بھی حساس ہے کہ ایک طرف مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کو مستقبل کی معیشت، روزگار اور سرمایہ کاری کے اہم مواقع کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جبکہ دوسری طرف شہری اس کے ممکنہ ماحولیاتی اثرات، بجلی اور پانی کی کھپت، شور اور رہائشی علاقوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں
کینیڈا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کو وسعت دینے کی حکومتی پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت بڑھ رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ آنے والے برسوں میں ایسے ڈیٹا سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اسی وجہ سے مقامی حکومتوں کے لیے یہ فیصلہ اہم ہوگیا ہے کہ نئے منصوبوں کی منظوری دیتے وقت شہریوں کے مفادات، ماحولیات، بجلی اور پانی کے وسائل اور معاشی فوائد کے درمیان کس طرح توازن قائم کیا جائے
مسس ساگا کے میئر کے امیدواروں کو اب اس سوال کا واضح جواب دینا ہوگا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی صنعت اور شہر میں بڑے ڈیٹا سینٹرز کے قیام کو کس حد تک قبول کرتے ہیں اور اگر ایسے منصوبے منظور کیے جاتے ہیں تو پانی، بجلی، شور، زمین کے استعمال اور شہریوں کی زندگی پر ان کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا شرائط عائد کی جائیں گی
یہ مسئلہ اس انتخاب کو صرف ایک روایتی بلدیاتی مقابلہ نہیں رہنے دے رہا بلکہ مسس ساگا کے مستقبل کے بارے میں ایک بڑے سوال میں تبدیل کررہا ہے کہ شہر جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنے یا رہائشی ماحول اور بنیادی شہری وسائل کے تحفظ کو زیادہ ترجیح دی جائے
4 اہم امیدواروں کی انتخابی مہم شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ بحث مزید تیز ہونے کا امکان ہے، کیونکہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کے لیے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت بڑھ رہی ہے جبکہ شہری یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس ترقی کی قیمت آخر کون ادا کرے گا اور اس کے فوائد کس کو حاصل ہوں گے

قومی خبریں سے مزید