کینیڈین فوج میں بڑی تبدیلی، ایڈمنٹن کو نئی جنگی ڈویژن کا مرکز بنا دیا گیا

کینیڈین فوج میں بڑی تبدیلی، ایڈمنٹن کو نئی جنگی ڈویژن کا مرکز بنا دیا گیا

کینیڈا کی فوج نے اپنے ڈھانچے میں کئی دہائیوں کی بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جغرافیائی بنیادوں پر قائم 4 ڈویژنوں کے نظام کو ختم کرکے فوج کو مخصوص ذمہ داریوں کے تحت 3 ڈویژنوں میں تقسیم کردیا ہے نئی تنظیم کا مقصد کینیڈین فوج کو زیادہ تیز، مؤثر اور بڑے پیمانے کی جنگی کارروائیوں کے لیے تیار کرنا ہے
اس تبدیلی کے تحت ایڈمنٹن میں 1st Canadian Division قائم کی گئی ہے، جو کینیڈین فوج کی مرکزی جنگی ڈویژن ہوگی اور بڑے پیمانے کی فوجی کارروائیوں، ہنگامی صورتحال اور ملکی و بیرونی بحرانوں میں فوری تعیناتی کی ذمہ داری سنبھالے گی اس ڈویژن کے تحت ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپ خانہ، ہلکی انفنٹری، پیرا ٹروپرز اور انجینئرنگ صلاحیتیں ایک مربوط کمانڈ کے تحت لائی جائیں گی
نئی ڈویژن کو ملک کے مختلف حصوں میں موجود 3 ریگولر میکینائزڈ بریگیڈ گروپس کی کمان بھی دی گئی ہے یہ بریگیڈز اپنی موجودہ جگہوں پر ہی رہیں گی، تاہم اب ان کی کمانڈ ایڈمنٹن میں قائم ڈویژن ہیڈکوارٹر سے ہوگی اس طرح کینیڈین فوج کا ملک گیر ڈھانچہ برقرار رہے گا لیکن کمانڈ کا نظام زیادہ سادہ اور مربوط بنایا جائے گا
نئی 1st Canadian Division کے تحت ایک نیا لائٹ انفنٹری رجمنٹ، 1st Canadian Artillery Brigade اور 1st Canadian Sustainment Brigade بھی تشکیل دی گئی ہیں آرٹلری بریگیڈ مستقبل میں نئے ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم سمیت جدید توپ خانے کو مربوط کرے گی جبکہ سسٹینمنٹ بریگیڈ طویل اور شدید جنگی کارروائیوں کے دوران رسد، ٹرانسپورٹ اور مرمت سمیت فوجی ضروریات پوری کرے گی
فوجی حکام کے مطابق دنیا میں دوبارہ بڑے پیمانے کی جنگی کارروائیوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جس کی نمایاں مثال یوکرین کی جنگ ہے اس کے علاوہ کینیڈا کو اپنی اہم تنصیبات، آرکٹک خودمختاری، فضائی اور میزائل خطرات کے ساتھ ساتھ جنگلات کی آگ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی فوجی صلاحیت برقرار رکھنا ہوگی
اس تبدیلی کا سب سے نمایاں اثر ایڈمنٹن پر پڑے گا حکام کے مطابق آنے والے برسوں میں تقریباً 1,000 مزید فوجی ایڈمنٹن میں تعینات کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں فوجی خاندانوں کے لیے رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی ضرورت بھی بڑھے گی۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ایڈمنٹن اور پورے البرٹا کی معیشت پر بھی نمایاں اثر پڑے گا
اس تنظیم نو کے ساتھ 3rd Canadian Division کو فعال ڈھانچے سے ہٹا کر Supplementary Order of Battle میں منتقل کردیا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ڈویژن عملی طور پر غیر فعال رہے گی لیکن اس کی تاریخ، روایات اور شناخت محفوظ رہیں گی اور ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ فعال کیا جاسکے گا

قومی خبریں سے مزید