ٹرمپ کے اتحادی نے صدر کے خلاف مبینہ سازش کی تحقیقات کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا
واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ اتحادی جو ڈی جینووا نے محکمہ انصاف کی اس تحقیقات کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے جس میں یہ معلوم کیا جا رہا تھا کہ آیا سابق قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس حکام نے ریپبلکن صدر کے خلاف مبینہ سازش کی تھی
تحقیقات کا مرکز 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق انٹیلی جنس جائزہ بھی تھا،ڈی جینووا نے جمعرات کو استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’کبھی کبھی لوگ چاہتے ہیں کہ کام زیادہ تیزی سے ہو، اور آپ اتنا ہی کر سکتے ہیں۔‘‘
ان کے اس بیان کو ٹرمپ کے بعض وفادار حلقوں کی اس تشویش سے جوڑا جا رہا ہے کہ صدر کی سیاسی مخالفین کے خلاف جوابی کارروائی سے متعلق مقدمات اور تحقیقات مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ رہے





