شاہ چارلس کی جانب سے ہیری کو سرد پیغام، برطانوی بادشاہت کی روایتی طنزیہ سیاست پر واپسی

شاہ چارلس کی جانب سے ہیری کو سرد پیغام، برطانوی بادشاہت کی روایتی طنزیہ سیاست پر واپسی

لندن: شاہ چارلس کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن کو یہ یاد دلانا کہ وہ اب بھی صرف “نجی شہری” ہیں، برطانوی شاہی خاندان اور ہیری کے درمیان جاری کشیدگی کی ایک نئی علامت بن گیا ہے،شاہی خاندان کے اس محتاط مگر سخت پیغام نے ہیری کو بھی حیرت میں مبتلا کیا، جبکہ ناقدین کے مطابق یہ برطانوی شاہی روایت کی اس بالواسطہ اور سرد مزاج طرزِ مخالفت کی یاد دلاتا ہے جس میں سخت بات بھی نہایت شائستہ الفاظ میں کہی جاتی ہے
یہ پیغام کنگ چارلس کی جانب سے لارڈ چیمبرلین نے پیر کو جاری کیا،اس میں ہیری اور میگھن کی موجودہ حیثیت کو واضح کرتے ہوئے انہیں شاہی خاندان کے ارکان کے بجائے نجی شہری قرار دیا گیا
رائے نگار ایما بروکس کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے یہ غیر معمولی طور پر محتاط زبان دراصل ہیری کے لیے ایک سخت پیغام تھی،ان کے بقول شاہ چارلس کی طرف سے “fully respected” جیسے بظاہر مہذب الفاظ بھی باپ اور بیٹے کے درمیان موجود فاصلے اور کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ ہیری کی جانب سے اپنے ردعمل میں “حیرت” کا اظہار ایک بالواسطہ جواب محسوس ہوتا ہے
شہزادہ ہیری گزشتہ کئی برسوں سے برطانوی شاہی خاندان سے اختلافات، میڈیا سے اپنے تنازعات اور شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی کے باعث برطانیہ میں شدید عوامی اور شاہی توجہ کا مرکز رہے ہیں،تازہ واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ ہیری اور ان کے خاندان کی برطانوی شاہی ادارے کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی

قومی خبریں سے مزید