سانحہ نائن الیون کی 25ویں برسی، بوسٹن سے نیویارک تک امریکی پرچموں کا 227 میل سفر
سانحہ 9/11کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دو امریکی پرچم بوسٹن سے نیویارک کے گراؤنڈ زیرو تک 227 میل کا سفر طے کر رہے ہیں،ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے رنرز باری باری یہ دونوں پرچم بوسٹن سے نیویارک تک لے جائیں گے
یہ سفر بدھ کی رات بوسٹن کے پبلک گارڈن سے شروع ہوا، جہاں شرکا شہر میں موجود 9/11 کی ایک یادگار کے قریب جمع ہوئے،دونوں پرچم ان دو مسافر طیاروں کی علامت ہیں جنہوں نے 11 ستمبر 2001 کی صبح بوسٹن کے لوگن ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور دہشت گرد حملوں میں نیویارک پہنچ کر تباہ ہوئے
منتظمین کے مطابق 227 میل کا یہ راستہ اسی سمت میں ترتیب دیا گیا ہے جس راستے پر وہ دونوں طیارے بوسٹن سے نیویارک گئے تھے، تاہم اس بار مقصد اس راستے کو “دوبارہ اپنے نام کرنا” اور 9/11 میں جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے





