ٹرانس جینڈر شخص سام نورڈکوئسٹ کے قتل میں دو خواتین کو بغیر پیرول عمر قید

ٹرانس جینڈر شخص سام نورڈکوئسٹ کے قتل میں دو خواتین کو بغیر پیرول عمر قید

نیویارک کی عدالت نے 24 سالہ ٹرانس جینڈر شخص سام نورڈکوئسٹ کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے جرم میں دو خواتین، پریشیئس اروزاگا اور جینیفر ’’بروکلین‘‘ کوئجانو، کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنا دی ہے،دونوں خواتین نے نورڈکوئسٹ کے اغوا، تشدد اور قتل میں اپنے کردار کا اعتراف کیا تھا
پراسیکیوٹرز کے مطابق اروزاگا کو اس گروہ کی سرغنہ قرار دیا گیا، جبکہ دونوں خواتین نے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات میں جرم قبول کیا،نورڈکوئسٹ کو 2025 میں نیویارک کے ایک موٹل میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اس کی لاش یٹس کاؤنٹی کے ایک کھیت سے ملی
عدالت میں نورڈکوئسٹ کی والدہ اور بہن نے ملزمان سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور بھائی کے قتل پر شدید دکھ کا اظہار کیا،اس مقدمے میں دیگر افراد بھی نامزد ہیں، جن میں سے بعض جرم قبول کرچکے ہیں جبکہ باقی کے خلاف مقدمات جاری ہیں

قومی خبریں سے مزید