جرمن چانسلر مرز کا اے ایف ڈی پر ’’نسلی تطہیر‘‘ کی حمایت کا الزام

جرمن چانسلر مرز کا اے ایف ڈی پر ’’نسلی تطہیر‘‘ کی حمایت کا الزام

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی، اے ایف ڈی، پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی ’’ری مائیگریشن‘‘ پالیسی عملی شکل اختیار کرے تو یہ نسل اور جلد کے رنگ کی بنیاد پر ’’نسلی تطہیر‘‘ کے مترادف ہوگی
مرز کا یہ سخت بیان ریاست سیکسنی انہالٹ کے حالیہ انتخابات میں اے ایف ڈی کی بڑی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جہاں جماعت نے تقریباً 44 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مرز کی جماعت سی ڈی یو کو بڑا سیاسی دھچکا لگا
مرز نے کہا کہ تارک وطن پس منظر رکھنے والے افراد جرمنی کی ہنرمند افرادی قوت میں بھی شامل ہیں، اس لیے بڑے پیمانے پر ’’ری مائیگریشن‘‘ کا تصور جرمن معیشت اور معاشرے پر بھی گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے،اے ایف ڈی ماضی میں ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکی ہے کہ اس کی پالیسی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق ہے اور اس پر انتہا پسندی کے الزامات سیاسی خوف پھیلانے کے مترادف ہیں

قومی خبریں سے مزید