اونٹاریو لبرل قیادت کی دوڑ کا رخ یونیورسٹی اور کالج کیمپسز کی طرف، نوجوان ووٹرز کو متحرک کرنے پر زور

اونٹاریو لبرل قیادت کی دوڑ کا رخ یونیورسٹی اور کالج کیمپسز کی طرف، نوجوان ووٹرز کو متحرک کرنے پر زور

اونٹاریو لبرل پارٹی کی نئی قیادت کے لیے جاری دوڑ میں امیدواروں نے اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کے کیمپسز کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، جہاں نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرنے اور آئندہ قیادت کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے متحرک کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں
قیادت کی اس دوڑ میں نوجوان ووٹرز اس لیے بھی اہم ہیں کہ پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب نومبر میں ہونے والا ہے موجودہ شیڈول کے مطابق ووٹنگ 9 نومبر سے 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی اور 21 نومبر کو نئے لیڈر کا اعلان کیا جائے گا
پارٹی کے امیدواروں کے لیے اس وقت سب سے اہم مرحلہ نئے ارکان بنانا اور انہیں ووٹنگ کے لیے اہل بنانا ہے نئے ارکان کے اندراج کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد قیادت کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل ارکان کی فہرست حتمی شکل اختیار کرتی ہے
کیمپسز پر توجہ دینے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نوجوانوں میں رہائش، کرایوں، تعلیم کے اخراجات، روزگار، صحت اور موسمیاتی پالیسی جیسے معاملات خاص اہمیت رکھتے ہیں امیدوار ان موضوعات کو بنیاد بنا کر نوجوانوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صوبائی سیاست میں ان کی آواز براہ راست اثر انداز ہو سکتی ہے
اونٹاریو لبرل پارٹی کے لیے یہ قیادت کا انتخاب اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پارٹی نے 2025 کے صوبائی انتخابات میں 14 نشستیں جیت کر دوبارہ باضابطہ پارٹی کا درجہ حاصل کیا، تاہم حکومت بنانے کے لیے اسے ابھی طویل سیاسی سفر طے کرنا ہے۔ بونی کرومبی نے انتخابات کے بعد قیادت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور جنوری 2026 میں باضابطہ طور پر عہدہ چھوڑ دیا، جس کے بعد جان فریزر عبوری لیڈر بنے
نئے لیڈر کے سامنے سب سے بڑا چیلنج پارٹی کو دوبارہ صوبائی سطح پر مضبوط بنانا اور ڈگ فورڈ کی قیادت والی پروگریسو کنزرویٹو حکومت کے مقابلے میں ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر پیش کرنا ہوگا اسی لیے قیادت کی موجودہ دوڑ میں صرف پارٹی کے روایتی ووٹرز ہی نہیں بلکہ نوجوان، نئے سیاسی کارکن اور پہلی مرتبہ پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
کیمپس سیاست میں داخل ہونے کی یہ کوشش اس بات کی بھی علامت ہے کہ امیدوار قیادت کے انتخاب کو صرف پارٹی کے روایتی تنظیمی حلقوں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ نئی نسل کو پارٹی کی آئندہ سیاسی سمت کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید