فرانس کے عجائب گھر سے رینواغ کی 2 قیمتی پینٹنگز چوری، 2 دیگر باغ میں مل گئیں

فرانس کے عجائب گھر سے رینواغ کی 2 قیمتی پینٹنگز چوری، 2 دیگر باغ میں مل گئیں

فرانس کے جنوبی شہر کانیے سور میر میں پولیس نے 2 چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جو معروف فرانسیسی مصور پیئر اوگست رینواغ کی 2 قیمتی پینٹنگز عجائب گھر سے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چور فرار ہوتے ہوئے 2 دیگر پینٹنگز عجائب گھر کے باغ میں چھوڑ گئے
شہر کے میئر کے مطابق چور مکمل تیاری کے ساتھ آئے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ عجائب گھر میں رینواغ کے فن پارے موجود ہیں۔ انہوں نے دھاتی آری کی مدد سے پینٹنگز کے فریموں کو مضبوطی سے پکڑنے والے دھاتی حصے کاٹے
عجائب گھر کے حفاظتی نظام اور پولیس کے سائرن بجنے کے بعد چوروں نے جلدی میں وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور صرف 4 فن پارے اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے، جن میں سے 2 راستے میں باغ میں چھوڑ دیے گئے
چوری ہونے والی 2 پینٹنگز میں ’’میڈم کولونا رومانو‘‘ کا پورٹریٹ اور ’’کنویں پر نوجوان خاتون‘‘ نامی فن پارہ شامل ہے دونوں پینٹنگز اب بھی چوروں کے قبضے میں ہیں
پولیس نے 2 دیگر پینٹنگز بازیاب کرلی ہیں جن میں ’’میڈم پشون‘‘ اور رینواغ کے کم عمر بیٹے کلاڈ کی تصویر ’’کاکو مطالعہ کرتے ہوئے‘‘ شامل ہے
حکام کے مطابق چوری کیے گئے 4 فن پاروں کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ملین یورو، یعنی تقریباً 10 ملین ڈالر، بتائی گئی ہے
یہ واردات فرانس میں فن پاروں کی حالیہ چوریوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔ گزشتہ سال پیرس کے لوور عجائب گھر سے دن دہاڑے تقریباً 100 ملین ڈالر مالیت کے شاہی زیورات کی چوری نے بھی عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی

قومی خبریں سے مزید