Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

البرٹا کی چیف جسٹس ریتو کُھلر 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

البرٹا کی چیف جسٹس ریتو کُھلر 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

البرٹا کی چیف جسٹس ریتو کُھلر 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں البرٹا کی عدالتوں کے مطابق ان کا انتقال جمعرات کو ہوا وہ البرٹا کے ساتھ ساتھ نوناوَت اور شمال مغربی علاقوں کی اپیل عدالتوں کی بھی چیف جسٹس تھیں
ریتُو کُھلر کو 2022 میں البرٹا کی چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا اپنے دور میں انہوں نے عدالتی نظام کی بہتری، انصاف تک رسائی اور قانون کی بالادستی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ عدالتی حلقوں میں انہیں ایک بااصول، منصف مزاج اور ذمہ دار جج کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا
البرٹا کی وزیر اعلیٰ ڈینیئل اسمتھ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریتو کُھلر نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی عوامی خدمت اور انصاف کے نظام کے لیے وقف کی ان کے مطابق البرٹا نے ایک غیر معمولی عوامی خدمت گار سے محروم ہو گیا ہے اور ان کی خدمات کا اثر طویل عرصے تک باقی رہے گا
وزیر انصاف مکی ایمری نے بھی کہا کہ چیف جسٹس ریتو کُھلر کا انتقال صوبے، عدالتی نظام اور قانونی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریتو کُھلر نے عدالتوں کی آزادی اور دیانت داری کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا انصاف کے نظام پر اعتماد مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کام کیا
ریتو کُھلر کے انتقال پر ان کے شوہر، بیٹوں، اہل خانہ، دوستوں اور قانونی شعبے سے وابستہ ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ عدالتی برادری نے انہیں ایک ایسی رہنما، ساتھی اور دوست قرار دیا ہے جن کی خدمات اور قیادت کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا

قومی خبریں سے مزید