امریکی کارکنوں نے ملازمتیں تبدیل کرنے کی رفتار پر بریک لگا دی ہے
یعنی امریکی ملازمین اب پہلے کی طرح ایک کمپنی چھوڑ کر دوسری کمپنی میں جانے کا خطرہ مول نہیں لے رہے، بلکہ موجودہ ملازمت کو زیادہ محفوظ سمجھ کر اسی پر قائم رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں
تازہ تجزیے کے مطابق امریکی روزگار کی منڈی اس وقت “کم بھرتی، کم برطرفی” کے مرحلے میں ہے،ملازمت چھوڑنے کی شرح مالی بحران کے بعد کے برسوں کی کم ترین سطحوں کے قریب پہنچ گئی ہے،کارکنوں کو خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے موجودہ ملازمت چھوڑ دی تو نئی ملازمت تلاش کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد ہے اور اگست میں امریکہ میں 162,000 نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوئیں، لیکن خاص طور پر سفید پوش ملازمین کے لیے نئی ملازمت حاصل کرنا نسبتاً مشکل ہو گیا ہے
یعنی اس خبر کا اصل نکتہ یہ ہے کہ امریکی کارکن اب زیادہ تنخواہ یا بہتر عہدے کے لیے ملازمت بدلنے کے بجائے ملازمت کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں





