دنیا کے بڑے مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس ایک ساتھ بند، چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ، گروک اور جیمنی کو عالمی تعطل کا سامنا
دنیا کے بڑے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کو جمعرات کو غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا، جب چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ، گروک اور گوگل جیمنی میں تقریباً ایک ہی وقت میں سروس میں خلل یا کارکردگی میں نمایاں کمی رپورٹ ہوئی
اوپن اے آئی نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس میں خرابی ایک روٹنگ کی غلطی کے باعث پیدا ہوئی، جبکہ اینتھروپک نے کلاڈ کے متعدد ماڈلز میں غیر معمولی خرابیوں کی تصدیق کی،ایکس اے آئی کے مطابق گروک کا مسئلہ اس کے میمفس کمپیوٹنگ مرکز میں تعطل سے پیدا ہوا،گوگل نے جیمنی میں کسی بڑے تعطل کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم صارفین کی جانب سے خرابیوں کی اطلاعات میں اچانک اضافہ ہوا
چند گھنٹوں میں بیشتر خدمات بحال ہونا شروع ہوگئیں، لیکن بیک وقت کئی بڑے مصنوعی ذہانت نظاموں کا متاثر ہونا انتہائی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے،ابھی تک کوئی مشترکہ وجہ سامنے نہیں آئی، جبکہ ماہرین اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مختلف خدمات کے درمیان مشترکہ بنیادی ڈھانچے نے اس بیک وقت تعطل میں کردار ادا کیا یا نہیں





