ٹرمپ کا اچانک فیصلہ، ایڈم ٹیل امریکی فوج کے قائم مقام سیکریٹری مقرر
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اچانک ایڈم ٹیل کو امریکی فوج کا قائم مقام سیکریٹری مقرر کر دیا،ٹیل اس سے قبل فوج کے سول ورکس سے متعلق معاون سیکریٹری کی حیثیت سے آرمی کور آف انجینئرز کی نگرانی کر رہے تھے
یہ تقرری سابق سیکریٹری آف دی آرمی ڈینیل ڈرسکول کی رخصتی کے بعد سامنے آئی ہے،ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے ٹیل کو ’’عظیم محبِ وطن‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انہیں سب کا احترام حاصل ہے
ٹیل فوری طور پر امریکی فوج کے اعلیٰ ترین سول عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے





