انٹرنیٹ کنکشن میں خرابی کے باعث اسلام آباد میں بغیر ڈرائیور گاڑی پولیس وین سے جا ٹکرائی

انٹرنیٹ کنکشن میں خرابی کے باعث اسلام آباد میں بغیر ڈرائیور گاڑی پولیس وین سے جا ٹکرائی

اسلام آباد میں ایک تجرباتی بغیر ڈرائیور گاڑی اچانک بے قابو ہو کر پولیس وین سے جا ٹکرائی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے
صحافی محمد علیجہ نے اتوار کو ڈی چوک اسلام آباد میں ایک گاڑی کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اگلی نشست پر بیٹھے ہوئے گاڑی کی خصوصیات بیان کر رہے تھے۔ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا رہا تھا
ویڈیو کے دوران گاڑی آگے بڑھتی ہے تو اچانک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلنے والا اسٹیئرنگ بے قابو ہو جاتا ہے اور گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی پولیس وین سے جا ٹکراتی ہے صحافی نے گاڑی روکنے کے لیے ہینڈ بریک لگانے کی کوشش بھی کی، تاہم وہ اسے ٹکر سے نہ بچا سکے
صحافی کے مطابق گاڑی کو انٹرنیٹ کے ذریعے دور بیٹھ کر کنٹرول کیا جا رہا تھا اور انٹرنیٹ کنکشن میں اچانک خلل آنے کے باعث گاڑی کا نظام قابو سے باہر ہوگیا
محمد علیجہ نے بتایا کہ انہیں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی کے شوقین احسان ظفر نے اس تجرباتی گاڑی کے بارے میں رپورٹ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا ان کے مطابق شروع میں گاڑی معمول کے مطابق کام کر رہی تھی، تاہم انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہونے کے بعد گاڑی بے قابو ہوگئی
انہوں نے بعد میں واضح کیا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد گاڑی بنانے والے نوجوان کو بدنام کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت سے آگاہ کرنا تھا
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کا نظام ابھی مکمل طور پر محفوظ اور قابل اعتماد نہیں ہے گاڑی کو سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ رابطوں کے ذریعے بیرونی طور پر کنٹرول کیا جا رہا تھا اور انٹرنیٹ منقطع ہوتے ہی یہ قابو سے باہر ہو کر پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی
صحافی نے خبردار کیا کہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹریفک بہت کم تھی، لیکن اگر یہی صورتحال کسی مصروف سڑک پر پیدا ہوتی تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک بلکہ جان لیوا بھی ہوسکتے تھے
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے بعض صارفین نے اسے پاکستانی نوجوان کی ٹیکنالوجی میں کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے واقعے پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے

قومی خبریں سے مزید