Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکا میں مستقل ہجرت کے خواہش مندوں کے لیے مالی جانچ سخت

امریکا میں مستقل ہجرت کے خواہش مندوں کے لیے مالی جانچ سخت

امریکی محکمہ خارجہ نے امیگرنٹ ویزا درخواستوں کی جانچ میں بڑی تبدیلی ،شروع کردی ہے،نئی پالیسی کے تحت قونصلر افسر یہ زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھ سکیں گے کہ درخواست گزار مستقبل میں امریکی سرکاری امداد پر انحصار کرنے کا امکان تو نہیں رکھتا،اس مقصد کے لیے حکومت نے امیگرنٹ ویزا کے عمل میں نئی تربیت اور جانچ شروع کی ہے، جبکہ بعض درخواست گزاروں سے ’’پبلک چارج بانڈ‘‘ بھی طلب کیا جاسکتا ہے
اس تبدیلی کا دائرہ صرف غیر قانونی تارکینِ وطن تک محدود نہیں بلکہ قانونی طریقے سے امریکا آنے والے گرین کارڈ اور دیگر امیگرنٹ ویزا امیدوار بھی اس کے براہ راست اثر میں ہیں،واشنگٹن پوسٹ اور اے پی کے مطابق محکمہ خارجہ نے قونصلر افسران کو نئی پالیسی کی تربیت دینے کے لیے امیگرنٹ ویزا درخواستوں کی کارروائی عارضی طور پر سست یا روک دی ہے
مزید اہم بات یہ ہے کہ محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ 18 ستمبر 2026 سے ’’پبلک چارج‘‘ کے نئے اصول نافذ ہونے والے ہیں،اس کے بعد گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی مالی حالت اور سرکاری فوائد پر ممکنہ انحصار زیادہ سختی سے جانچا جائے گا
پاکستانی خاندانوں کے لیے یہ خبر خاص طور پر اہم ہے کیونکہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جن کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزا کے حوالے سے محکمہ خارجہ پہلے ہی اضافی پابندیوں اور جانچ کے دائرے میں آچکے ہیں،تاہم 75 ممالک کے لیے جنوری میں لگائی گئی مکمل ویزا اجرا پابندی 21 اگست کو عدالتی حکم کے بعد ختم ہوچکی ہے،متاثرہ ممالک کے شہری اب درخواست اور انٹرویو دے سکتے ہیں، لیکن بعض صورتوں میں ویزا جاری نہیں کیا جارہا
خبر کا اصل عوامی مفہوم یہ ہے،امریکا اب صرف یہ نہیں دیکھ رہا کہ آپ کا امیگریشن کیس قانونی ہے یا نہیں، بلکہ یہ بھی زیادہ سختی سے جانچا جائے گا کہ آپ امریکا آنے کے بعد مالی طور پر خود کفیل رہ سکیں گے یا نہیں

قومی خبریں سے مزید