Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ھفتوں بعد ایران پر امریکی حملہ،آبنائے ہرمز میں ایرانی راکٹ لانچر تباہ کردیے، ایران کا اردن میں امریکی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ

ھفتوں بعد ایران پر امریکی حملہ،آبنائے ہرمز میں ایرانی راکٹ لانچر تباہ کردیے، ایران کا اردن میں امریکی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی فوج نے اتوار کو آبنائے ہرمز میں ایرانی راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا، جو ایک ماہ میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کا پہلا واقعہ ہے،اس حملے نے 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری وقفے وقفے کی جنگ میں پیدا ہونے والی نسبتاً طویل خاموشی توڑ دی ہے
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹم ہاکنز کے مطابق پاسداران انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں کے ساتھ راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے،امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے راستوں سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائی مکمل کی تھی
امریکی حملے کے بعد ایران میں نیم سرکاری ذرائع نے آبنائے ہرمز میں واقع لارک جزیرے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی،ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر کیے گئے پاسداران انقلاب کے بیان میں کئی ایرانی اہلکاروں اور شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی
ایران نے امریکی حملے کے جواب میں کارروائی کی دھمکی بھی دی اور بعد ازاں دعویٰ کیا کہ اس نے اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں
آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توانائی کی سلامتی کے لیے انتہائی حساس مقام بن چکا ہے،یہاں کسی بھی نئی فوجی کشیدگی سے تیل کی عالمی ترسیل اور بین الاقوامی بحری تجارت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں
تازہ حملہ اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کہ ایک ماہ سے امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان براہِ راست بڑی فوجی کارروائی نہیں ہوئی تھی،اب آبنائے ہرمز میں دوبارہ میزائل اور راکٹ حملوں کے آغاز نے یہ خدشہ پیدا کردیا ہے کہ طویل وقفے کے بعد جنگ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر بھڑک سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید