واشنگٹن میں ہزاروں افراد کا مارچ، ووٹنگ اور شہری حقوق پر ممکنہ قدغنوں کے خلاف احتجاج

واشنگٹن میں ہزاروں افراد کا مارچ، ووٹنگ اور شہری حقوق پر ممکنہ قدغنوں کے خلاف احتجاج

واشنگٹن میں جمعہ کے روز ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور ووٹنگ کے حق سمیت شہری آزادیوں کو درپیش خطرات کے خلاف آواز بلند کی،مظاہرین نے 1963 میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جانب سے لنکن میموریل کی سیڑھیوں سے کیے گئے مطالبات کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مساوات اور شہری حقوق کی جدوجہد ابھی مکمل نہیں ہوئی
مظاہرے میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے کئی ہزار افراد نے نیشنل مال میں شرکت کی،امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور ایوان نمائندگان کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز بھی مقررین میں شامل تھیں
شہری حقوق کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں ووٹنگ کے حق، مساوات اور دیگر بنیادی آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود ان مقاصد کے لیے جدوجہد جاری ہے

قومی خبریں سے مزید