سونیا گاندھی نے مسودے میں تبدیلیاں اور حذف شدہ حصے ماننے سے انکار کیا، پینگوئن نے یادداشتوں کی اشاعت سے ہاتھ کھینچ لیا

سونیا گاندھی نے مسودے میں تبدیلیاں اور حذف شدہ حصے ماننے سے انکار کیا، پینگوئن نے یادداشتوں کی اشاعت سے ہاتھ کھینچ لیا

نئی دہلی: کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی طویل انتظار کے بعد سامنے آنے والی یادداشتوں کی کتاب ’’بیلونگ: اے جرنی آف لو‘‘ کی بھارت میں اشاعت سے پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مسودے کے ایک حصے میں پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کی جانب سے تجویز کردہ بعض ’’ادارتی تبدیلیوں اور حذف‘‘ سے متعلق اختلاف کے بعد سامنے آیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی نے مسودے میں مطلوبہ تبدیلیاں اور بعض حصے حذف کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں
پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کو اس کتاب کی بھارت میں اشاعت اور تقسیم کی ذمہ داری سنبھالنے کی توقع تھی، تاہم اب کئی بھارتی ناشرین کتاب کے حقوق حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں
رپورٹس کے مطابق ہارپرکولنز بھارت میں کتاب کی اشاعت اور تقسیم کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے
کتاب کی اشاعت کی تاریخ 10 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے،اس کا اعلان پہلی مرتبہ امریکا میں قائم الفریڈ اے نوف نے کیا تھا، جو پینگوئن رینڈم ہاؤس کا ایک ادارہ ہے،نوف نے اس وقت بتایا تھا کہ کتاب کی پہلی اشاعت 100,000 نسخوں پر مشتمل ہوگی
سونیا گاندھی کی یہ یادداشتیں ان کی ذاتی زندگی، سیاسی سفر اور بھارت کی سیاست میں ان کے طویل کردار کے باعث پہلے ہی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں

قومی خبریں سے مزید