بھارت امریکا سے جیولن ٹینک شکن میزائل خریدے گا، یہ ہتھیار اتنا خطرناک کیوں ہے؟
نئی دہلی: بھارت امریکا سے جیولن ٹینک شکن میزائل نظام خریدنے کی تیاری کر رہا ہے،اس نظام کی خریداری پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی، تاہم اب یہ معاملہ آگے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے
جیولن ایک ایسا درمیانے فاصلے کا ٹینک شکن ہتھیار ہے جسے ایک فوجی اکیلا اٹھا کر استعمال کر سکتا ہے،اسے ’’فائر اینڈ فورگٹ‘‘ نظام کہا جاتا ہے، یعنی میزائل داغنے کے بعد فوجی کو اسے ہدف تک پہنچانے کے لیے مسلسل رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی
اس میزائل کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسے جدید بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے،یہ میزائل عموماً ہدف کے اوپری حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جہاں ٹینک کی بکتر نسبتاً کم مضبوط ہوتی ہے
جیولن کے نظام میں ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی شناخت اور لاک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس کے بعد میزائل خود اپنے ہدف کا تعاقب کرتا ہے،،اس خصوصیت کی وجہ سے اسے میدانِ جنگ میں فوجیوں کے لیے مؤثر ٹینک شکن ہتھیار تصور کیا جاتا ہے
بھارت کی جانب سے جیولن نظام حاصل کرنے کی خواہش طویل عرصے سے زیرِ بحث رہی ہے،اس کی ممکنہ خریداری سے بھارتی فوج کی پیدل دستوں کی جدید ٹینک شکن صلاحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے





