Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہملٹن کی تقریب میں شرکت سے قبل امیگرنٹ مخالف مقرر کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا

ہملٹن کی تقریب میں شرکت سے قبل امیگرنٹ مخالف مقرر کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا

ہملٹن: امیگرنٹ مخالف مقرر مارٹن سیلنر کو ہملٹن میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت سے قبل کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے باعث وہ تقریب سے خطاب نہیں کر سکیں گے
آسٹریا سے تعلق رکھنے والے مارٹن سیلنر کو ہملٹن کے علاقے میں ہونے والی ایک قوم پرست کانفرنس سے خطاب کرنا تھا، تاہم کینیڈا میں داخلے کے لیے درکار سفری اجازت بروقت جاری نہ ہونے کے باعث ان کی شرکت ممکن نہیں رہی
سیلنر نے کینیڈین حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر کینیڈا آنے سے روکا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ہملٹن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے کینیڈا آنے کی تیاری کر رہے تھے
یہودی حقوق کی تنظیم بنائی برتھ کینیڈا سمیت بعض تنظیموں نے سیلنر کی کینیڈا آمد کی مخالفت کی تھی ناقدین نے ان کے ماضی کے بیانات اور سیاسی سرگرمیوں پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں
ہملٹن پولیس کے مطابق حکام کو اس کانفرنس کے بارے میں علم ہے پولیس نے ممکنہ میزبان مقامات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تقریب کی میزبانی سے قبل اس کے مقامی برادری پر ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھیں
سیلنر کی عدم موجودگی کے باوجود منتظمین کی جانب سے تقریب کے انعقاد کی کوشش جاری ہے، تاہم اس کے مقام کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔ کینیڈین حکام کی جانب سے سیلنر کے داخلے کے معاملے پر مزید تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی

قومی خبریں سے مزید